ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی :لاٹھی چلانے والوں کو لاٹھی سے ہی جواب دیں،دستور کسی کی جائیداد نہیں ہے: بی ٹی للتا نایک

سرسی :لاٹھی چلانے والوں کو لاٹھی سے ہی جواب دیں،دستور کسی کی جائیداد نہیں ہے: بی ٹی للتا نایک

Fri, 06 Apr 2018 21:04:18    S.O. News Service

سرسی:6/اپریل (ایس او نیوز)’’ہمارا ووٹ گوری کے قاتلوں کو نہیں ملے گا، امبیڈکر کے دستور کے مخالفین کو ملک پر اقتدار کرنے کا حق نہیں ہے ‘‘پیغام دینے والے دستور بچاؤ کے لئے کرناٹکا آندولن کا جمعرات کو سرسی میں گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے افتتاح کیا۔

دستور بدلنے کی بات کہنے والے ایم پی اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے شہر سرسی میں آندولن کی شروعات کرتے ہوئے پیغام دیا گیا کہ انسانیت اور انسانی دھرم کو پیا ر کرنے والو ں کی حمایت کریں ، فرقہ پرستی پیدا کرنےو الے لیڈران کودھتکار نے کی بات کہی گئی ۔

پروگرام میں سماجی جہد کار ، سابق وزیر بی ٹی للتا نایک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انگریزوں کے بعد اننت کمار ہیگڈےنے دستور تبدیلی کی بات کہی ہے، جس کے نتیجےمیں تمام سکیولر لوگ متحد ہوئے ہیں۔ جو لاٹھی چلاتے ہیں انہیں اسی لاٹھی سے جواب دیں۔انہیں کڑا جواب دیتے ہوئے کہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرنےکے لئے دستور تمہارے باپ کی جائیدا د نہیں ہے ۔ ہمیں نہ جنگ چاہئے ، نہ خون ۔ بلکہ ہم ذات پات کی تفریق ، تعصب اور چھوت چھات کا ازالہ چاہتے ہیں۔ کوموسوہاردا ویدیکے کے جنرل سکریٹری کے ایل اشوک نے خطاب کرتے ہوئےسنگھ پریوار ذہنیت کو سوال کرتے ہوئے کہاکہ تم نے پرکاش رائی کے شرکت کردہ ہال کو گوموترا کا چھڑکاؤ کیا ہے تم کس سماج میں جی رہے ہیں۔ اگر تم میں طاقت ہے تو دودھ پر گائے کا پیشاب چھڑکائیں،دیکھیں۔ یہی موقع ہے کہ دستور مخالفین کو سبق سکھانا ہے۔ پروگرام میں مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سےخطاب کئے سماجی جہدکار ایس آر ہیرے مٹھ نے دستور بچاؤ آندولن کو بہت ہی شعور کے ساتھ آگے بڑھانے کی صلاح دی۔ آج پیسہ کی طاقت زیادہ ہوگئی ہے، ذہنی سکون دینے میں حکومتیں ناکا م ہیں، سماجی اور معاشی ناانصافی کا دور دورہ ہے ، دستور کے منشا کو خطرہ لاحق ہے ، ایسی طاقتوں کے خلاف گہرے آندولن جاری کرنےکی بات کہی۔ اور عوام سے اپیل کی کہ جنہوں نے گاندھی اور گوری کا قتل کیا ہے انہیں ووٹ نہ دیں۔ سنئیر صحافی جئے رام ہیگڈے نے صدار ت کرتے ہوئے دستور کی حفاظت میں ہرایک کو تعاون کرنےکی اپیل کی۔ اس موقع پر سنئیر صحافی سبرائے متی ہلی ، گوری ، ناگپا نائک وغیرہ موجود تھے۔ محبوب ملا نے شکریہ اداکیا۔


Share: